22 جولائی، 2015، 10:45 PM

امریکی وزیر دفاع سعودی عرب پہنج گئے

امریکی وزیر دفاع سعودی عرب پہنج گئے

امریکی وزیر دفاع سعودی عرب کے حکام کے ساتھ ملاقات اور انھیں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بارے میں اعتماد میں لینے کے لئے ریاض پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع اشٹون کارٹر سعودی عرب کے حکام کے ساتھ ملاقات اور انھیں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بارے میں اعتماد میں لینے کے لئے ریاض پہنچ گئے ہیں۔

اشٹون کارٹر اپنے مشرق وسطی کے دورے کو جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی بادشاہ ملک سلمان، نایب ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات اور گفتگوکریں گے۔

امریکی وزیر دفاع کارٹر نے سعودی عرب کے دورے سے پہلے اردن  اور اسرائیل کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں صہیونی حکام سے ملاقات کی تھی۔

News ID 1856805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha